خیبر پختونخوا، نگراں حکومت کے کفایت شعاری سے متعلق اہم انکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں نگراں حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔
ذرائع کے مطابق پچھلے دورحکومت میں بھی سیاحت کے نام پر خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ دبئی ایکسپو کے نام پر 60 کروڑ روپے خرچ کرنے کے بعد بھی سیاحت میں سرمایہ کاری صفر رہی۔
اس کے علاوہ نگراں حکومت کی جانب سے دبئی ایکسپو کی طرز پر امریکہ میں اگلے سال جنوری میں نام نہاد شو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ امریکہ شو میں نگراں وزیراطلاعات وسیاحت خیبرپختونخوا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
امریکہ شو میں ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی سمیت ادارے سے دیگر دو مزید ملازمین کی شرکت کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
امریکہ شو میں ضم شدہ اضلاع سے ایک پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ میں بھی سیر سپاٹوں کے علاؤہ اور کوئی ایجنڈا نہیں۔
امریکہ میں مزے لینے کے لیے یہ پانچ افراد ایسے وقت میں جارہے ہیں جہاں صوبائی حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے فنڈ کی کمی ہے اور وفاق سے ہر مہینے منت سماجت کرکے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پوری کی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس شو میں شرکت کرنے والے فی نمائندے پر 27 لاکھ سے زائد کا خرچہ ہوگا۔
عوام کے ٹیکسوں سے اس قسم کی عیاشی صوبے کو مزید مالی مشکلات سے دو چار کر دیگا۔
عوام اور سرکاری ملازمین کا نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا سے فوری مداخلت اور دورہ امریکہ منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  معروف براڈ کاسٹر کے سوال کااسرائیلی ترجمان درست جواب نہ دے سکے