پشاور کے فوڈ پوائنٹس بیماریاں پھیلانے کے مراکز بن گئے

ویب ڈیسک:ہوٹلز ، بیکریوں ، سویٹ شاپس ، فروٹ چارٹ سمیت دیگر خوردونوش تیار کرکے فروخت کرنے والے فوڈ پوائنٹس بیماریاں پھیلنے کے مراکز بن گئے ہیں میڈیکل فٹنس کو مکمل طورپر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں واقع بیکریوں ، سویٹس شاپس ، ہو ٹلز یا دیگر کسی فوڈ سینٹر پر کچن کی صفائی کا اعلیٰ معیار ہو ہوا دار ماحول ، وہاں کام کرنے والے اہلکاروں کی مکمل جسمانی صفائی ، ناخن اور بال کٹے ہو۔ دانت اور منہ ، چہرہ ، کپڑا صاف ہو ، ہپاٹائٹس ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن کرنے کی پابندی بھی ضروری ہوتی ہے
نمک منڈی ، ہشتنگری ، مینا بازار ، بوردڈ بازار ، چارسدہ اڈہ ، کوہاٹ اڈہ ، جنرل بس سٹینڈ ، پیپل منڈی ، خیبر بازار ، قصہ خوانی ، شعبہ بازار ، ہسپتال روڈ ، جی ٹی روڈ ، جناح پارک روڈ ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پرواقع ہو ٹلز ، بیکریوں ، سویٹ شاپس کے کچن میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے ہیں صفائی نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہوتی ہے۔
مضرصحت اشیاء سے بنی ہوئی فروٹ چارٹ کی فروخت کی جا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ،محکمہ خوراک ، فوڈ اتھارٹی مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خانسامہ اور دیگر عملہ کی صفائی یقینی بنانے کی مشق ابتدا ء میں کی گئی تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نگران کا عمل شدید حد تک متاثر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ اور ہوٹل انتظامیہ نے بھی عملہ کی صفائی پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ:3افراد جاں بحق،1زخمی