پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ گرفتار

کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ گرفتار

ویب ڈیسک: کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو کوئٹہ پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے لیے اے ٹی سی لاہور میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا، خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا عدالت تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔
اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل،جواب طلب