نواز شریف

قوم جاننا چاہتی ہے کہ ترقی کا سفر کیوں رکا‘نواز شریف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس ازالے کا وقت اب آ رہا ہے،قوم جاننا چاہتی ہے کہ ترقی کا سفر کیوں رکا۔
ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے اگرملک سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ چاہتے ہیں توپھرہمیں اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا۔
(ن) لیگ کے ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک کی حفاظت فرمائے، دنیا بہت آگے چلی گئی، ہم دیکھتے دیکھتے پیچھے رہ گئے ہیں، ہمیں افسوس کرنا چاہئے کہ ہم کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں، یہ ملک بہت امیدوں کے ساتھ بنا تھا۔
2017ءمیں ہماری حکومت میں مزدور، کسان خوش تھے، پاکستان بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا، ملک میں موٹرویز بن رہی تھیں، جب ہم نے اقتدارسنبھالا تو 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی، ہم نے ملک کو خوشحالی کی ڈگر پر ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ 2018ءمیں سب کہہ رہے تھے الیکشن ہوئے تو (ن) لیگ دوبارہ الیکشن جیتے گی، سارا کچھ دوبارہ اپ ڈاو¿ن ہو گیا، کیوں ہوگیا، قوم جاننا چاہتی ہے ملک کےساتھ ایسا کیوں ہوا، مہنگائی اتنی ہے لوگ سبزیاں، دال تک نہیں خرید سکتے، ایسا حال تو پاکستان کا پہلے کبھی نہیں دیکھا، دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہم بیرون ملک سے چیزیں منگواتے ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کی کوشش ہے سب کو میرٹ پر ٹکٹ ملیں، ہمیں اپنی ذات سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کرنا ہو گی، ملک نے کافی سفر کیا قوم پریشانی کے عالم میں ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے، آئندہ اگر اللہ ہمیں حکومت عطا فرماتا ہے تو پہلے سے زیادہ اچھا کام کریں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ قوم کے لیے اچھا وقت آئے گا تو ہم سب خوش ہوں گے، پاکستان خوشحال ہو گا تو ہر بندہ خوش ہو گا، خوشحال پاکستان بہت ہی ضروری ہے، آپ سب کا مقصد ایک ہی ہونا چاہئے کہ عوام خوشحال ہو۔

مزید پڑھیں:  حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعا جائز نہیں،طاہر اشرفی