عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی منظوری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئَے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منظوری دی گئی، ذرائع کے مطابق ڈی آر اوز کی تعداد 142 جبکہ آر اوز کی تعداد 859 ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی فہرست کمیشن کو حکام کی جانب سے بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری الیکشن کمیشن نے دیدی.

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا