سویلینز ٹرائل کیخلاف فیصلہ ‘وزارت داخلہ نے اپیل دائر کر دی

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔
وزارت داخلہ اپیل میں مختلف قانونی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہ کیا کیس آرٹیکل 199 کے تحت پہلے ہائیکورٹ میں جانا چاہئے تھا؟۔
اپیل میں سوال کیا گیا ہے کہ لفظ سویلین کی اصطلاح بہت وسیع ہے، کیاعدالت نے اسے نظر انداز نہیں کیا؟ سویلین کی اصطلاح میں غیر ملکی اور دہشت گرد بھی آتے ہیں، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات سے متعلق پہلا اختیار ہائیکورٹ کا تھا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل میں بیان کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ خود کئی بار کہہ چکی دیگر فورم موجود ہوں تو آرٹیکل 184/3 سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے