سائفر کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم موخر

ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس کے حوالے سے فرد جرم عائد نہ کی جا سکی اور معاملہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر، سابق چیئرمین پی ٹی آئِی اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران 6 متفرق درخواستیں عدالت نے نمٹا دیں۔ بعد ازاں عدالت نے فرد جرم کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس اڈیالہ جیل میں زیر سماعت ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان