کے ٹی ایچ ڈاکٹروں کاوظائف کیلئے یونیورسٹی روڈ پردھرنا

ویب ڈیسک: وظائف کی عدم ادائیگی کیخلاف "کے ٹی ایچ” خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں رواں ہفتے کے دوران جاری احتجاجی سلسلہ میں گزشتہ روز ہسپتال کے ڈاکٹر یونیورسٹی روڈ پر نکل آئے اور سڑک پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے محکمہ صحت سے وظائف جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی دھرنا کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور سڑک پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.
دوسری جانب کے ٹی ایچ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے.
سینئر ڈاکٹر وارڈوں اور او پی ڈی میں دستیاب نہیں ۔ مظاہرین کے مطابق ٹرینی ڈاکٹروں کو وظائف کی مد میں ادائیگی کے حوالے سے کئی مرتبہ توجہ دلائی گئی لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا. اس لئے مریضوں کو درپیش مشکلات کے ذمہ دار محکمہ صحت اور پی جی ایم آئی کے حکام ہیں .
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وظیفہ کی عدم ادائیگی کے باعث ڈاکٹروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر وظائف کا مسئلہ بروقت حل نہیں کیا گیا تو ایمرجنسی سروسز کا بھی بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ کے ٹی ایچ ڈاکٹروں نے وظائف کیلئے یونیورسٹی روڈ پردھرنا دیا.

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام