نگران وزیراعلیٰ

نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین سے مروت عمائدین کی ملاقات

ویب ڈیسک :نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ سے سابق ایم پی منور خان کی سربراہی میں مروت عمائدین کے وفد کی ملاقات‘علاقے میں زرعی زمینوں کو پانی کی فراہمی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ۔
سیکرٹری آبپاشی کے علاوہ محکمہ آبپاشی کے دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ‘نگران وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مروت کینال سسٹم کو مکمل استعداد کے ساتھ فعال بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ۔
عمائدین بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ باران ڈیم پر مرمت کے باقی ماندہ کام کی جلد تکمیل کے لئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔
نگرن وزیراعلیٰ نے کینال کی حفاظت پر مامور عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر نہر پر کٹ لگانے یا اسے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
نہر کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف پرچے درج کئے جائیں‘جو اس غیر قانونی کام کی حمایت کرے اسے بھی شریک جرم تصور کیا جائے گا۔
سید ارشد حسین کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘کسی کا حق مارنا اور اپنے حق سے تجاوز کرنا بھی کرپشن ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی