شہباز شریف

پی ٹی آئی کی انتخابات سے فرار کی کوشش ناکام ہوگئی‘شہباز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی سپریم کورٹ کی جانب سے معطلی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس ( ٹویٹر ) پر اپنے پیغام شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ کرکے ملک میں جمہوریت اور آئین کے خلاف تحریک انصاف کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے ۔
ٹویٹ میں رہنما ن لیگ نے مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ تحریک انصاف انتخابات سے بھاگ رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد