بیرسٹر گوہر خان

شفاف انتخابات کیلئے تمام ریٹرننگ افسران عدلیہ سے ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر خان

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے آر اوز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس فیصلے سے مطمئن نہیں، آر اوز کا ہونا شفاف انتخابات کی عکاسی نہیں کرتا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز شفاف انتخابات ضرور کرائیں لیکن جن ضلعی حکام نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ اس سے کلین اینڈ کلیئر انتخابات کیسے منعقد کرائیں گے۔
نو منتخب چیئرمین ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی لیکن سپریم کورٹ سے ہماری استدعا ہے کہ ہماری درخواستوں کو بھی سنا جائے۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ اگر صاف و شفاف انتخابات کرانے ہیں تو اس کیلئے حکومتی نمائندوں کے آر اوز اور ڈی آر اوز کی بجائے تمام ریٹرننگ افسران عدلیہ سے ہونے چاہئیں۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جیل ٹرائل جاری ہیں تاکہ دباو رہے اور سمجھوتے کی راہ نکالی جا سکے لیکن یہ واضح ہے کہ سابق وزیر اعظم کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز