اسرائیلی فضائیہ کی

اسرائیلی فضائیہ کی جبالیہ کیمپ پر بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فضائیہ کی جبالیہ کیمپ پر حالیہ بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
غزہ کے جبالیہ کیمپ میں شہاب خاندان کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فضائیہ حملے کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری طرف رفح میں زوردار دھماکے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 2 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ سمیت جنوب مشرقی علاقے میں بھی دو حملے کئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد