ہلاکتوں کی تعداد 127

چین میں قیامت خیز زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 127 ہو گئی ،700 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: چین میں قیامت خیز زلزلہ نے تباہی مچا دی، زلزلہ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 127 ہو گئی جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چین کے دو شمال مغربی صوبوں گوانسو اور کنگ ہائی میں شدید زلزلہ آیا ۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 اعشریہ 2 بتائی گئی۔
زلزلہ کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک ہو گئے۔ زلزلہ کے باعث بعض مقامات پر انفراسٹرکچر مکمل طور پر زمین بوس جبکہ بعض مقامات پر انفراسٹرکچر کو جزوی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ آدھی رات کو آنے والے زلزلہ کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ ملبے تلے دبے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے کوششوں میں بھی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بیجنگ کے مطابق چین میں زلزلے سے 100 سے بڑھ کر ہلاکتوں کی تعداد 127ہو گئی جبکہ اس افتاد میں 700 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور مرکز چین کے شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلہ کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو کارروائیاں بھی تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے خلاف امریکہ میں مظاہرے آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے