گوہر علی خان

بانی چیئرمین3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، گوہر علی خان

ویب ڈیسک :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں ،لاہور ،میانوالی اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان ملنا اس کا حق ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ٹکٹیں دینے سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کررہا ہوں، 1 4 جماعتیں اکٹھی ہوجائیں تو بھی ان کو شکست دیں گے، چاہتے ہیں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں ، چیف جسٹس سے درخواست ہے عوام کے حقوق پرڈاکاڈالنے سے روکنے میں کردار ادا کریں۔
اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں، ٹکٹوں کا فیصلہ بہت جلد ہوگا، ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں۔
ان کاکہنا تھا کہ شفاف الیکشن نہ ہونے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے پاس کل کاغذات نامزدگی لے کر جائیں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں ،یہ غیر جمہوری عمل ہے، ہم عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹائیں گے، چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:  ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار، عمران خان نااہلی کی درخواست مسترد