جے یو آئی ف کے علاوہ تمام جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے خویشگی بالا احمد نگر میں بخت ایاز خان کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرہ میری سیاست کا گڑھ ہے اور رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی مخالفین میری مقبولیت سے خائف ہےں اور آئے روز بہانے کررہے ہیں کہ پرویز خٹک انتظامیہ کے زور پر لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کررہے ہیں،مجھ پر پری پول ریگنگ کا الزام لگا نے کے علاوہ ان سیاسی مداریوں کی پاس کہنے کو کچھ نہیں۔
سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ میرا پہلے بھی ان لوگوں کو چیلنج تھا اور اب بھی ہے کہ یہ سار ی پارٹیاں اکھٹی ہوکر بھی میرا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ اب بھی انہیں شکست دوں گا کیونکہ پرویز خٹک نے ہمیشہ اپنے عوام کی خدمت کی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگ میری سوچ اور ویژن سے متا ثر ہوکر نہ صرف نوشہرہ بلکہ صوبہ بھر میں میرے قافلے میں شامل ہورہے ہیں.
8فروری کو ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف پارلیمنٹرین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اورمخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جے یو آئی ف کے علاوہ ہم تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے،خیبر پختونخوا کے غیور عوام8 فروری کوپی ٹی آئی پی کے نشان مہر لگائیں گے۔

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار