پشاور پولیس چیف

کرسمس: پشاور پولیس چیف سید اشفاق انور کے مسیحی عبادت گاہوں کے دورے

ویب ڈیسک: پشاور پولیس چیف سید اشفاق انور نے مسیحی مذہبی تہوار کر سمس کے موقع پر پشاور شہر میں مسیحی عبادت گاہوں کے دورے کئے اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس پی کینٹ وقاص رفیق ، ایس پی ٹریفک محمد ارشد خان، ڈی ایس پی کینٹ ہارون جدون سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اشفاق انور نے کہا کہ مسیحی مذہبی تہوار کرسمس کے لئے تمام مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ‘مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے لیڈیز پولیس، واک تھرو گیٹس اور سنیفر ڈاگز فراہم کی گئی ہے۔
سی سی پی او سید اشفاق انور نے کرسچن کمیونٹی کیساتھ مذہبی تہوار کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے مذہبی تہواروں کے موقع پر ان کو تحفظ فراہم کرنے پر پشاور پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز روانہ، دوسری کیلئے امگریشن جاری