کاشف عباسی

کرسمس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ‘ کاشف عباسی

ویب ڈیسک :پشاور پولیس کی جانب سے شہر میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے پر امن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سکیورٹی پلان کے تحت 55مقاما ت پر ڈیڑھ ہزار کے قریب پولیس افسران واہلکار کئے گئے ہیں ۔
سکیورٹی انتظامات کا مقصد ہر قسم کے حالات میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے‘اہم اور حساس مقامات سپیشل ناکہ بندیوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاشف عباسی نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کیساتھ ساتھ اضافی گشت ، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ سمیت لوکل پولیس سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تمام چرچز میں بی ڈیو ٹی میں ، سنیفرڈاگز، لیڈیز پولیس موجود ہیں۔
چرچزکے اطراف میں بکتربند سمیت اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات ہیں ۔

مزید پڑھیں:  کراچی سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز روانہ، دوسری کیلئے امگریشن جاری