خواجہ سراء قتل

پشاور:فقیر آباد میں فائرنگ کرکے خواجہ سراءکو قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک :پشاور میں کے علاقہ گورنمنٹ کالج چوک فقیر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سراءکو قتل کردیا ۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سراءکو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے گئے جن کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ جائے وقوعہ پر رد گرد لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا ءنجی یونیورسٹی کے قریب ایک پلازے میں رہائش پذیر تھا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا، خواجہ آصف