بلاول بھٹو

عمران خان کو توبہ کرکے معافی مانگنی پڑے گی‘بلاول بھٹو

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم انتقامی سیاست اور گرفتاری پر یقین نہیں رکھتے ‘مفاہمت کے لیے سب سے پہلے عمران خان کو توبہ کرکے معافی مانگنی پڑے گی۔
سکھر میں پریس کنفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ انتخابات میں لاہور کے پاس کوئی اور آپشن بھی ہونا چاہیے اسی لیے تخت لاہور سے لڑنے کا فیصلہ کیا، نہیں چاہتے پھر کوئی کھلاڑی آئے اور کسی بزدار کو پنجاب پر مسلط کردے
کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں ہم آٹھ فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے‘پی پی کی انتخابی مہم جاری ہے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کاغذات نامزدگی کون چھین رہا ہے اور کہاں چھینے جارہے ہیں جو چھین رہے ہیں وہ جواب دیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی پہلے بھی مذمت کی تھی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں لیکن کیا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اپنے موقف کو تبدیل کیا؟ سب سے پہلے عمران خان کو اپنے کیے کی توبہ کرنی چاہیے تحریک انصاف کو اپنے اقدامات کی معافی مانگنی چاہیے۔
اس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز پیش کیے گئے دس نکات دوبارہ دہرائے اور کہا کہ کچی ا?بادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق پر مکانات تعمیر کرکے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ظفر علی شاہ سے پڑانگ ماجوکی کے وفد کی ملاقات