الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ آج بھی نہ کرسکا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آج بھی پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کی الاٹمنٹ سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصل کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ نہ کر سکا ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہوگیا، اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل دائر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ کیا جا سکا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے حکام کو تفصیلی بریفنگ دی، الیکشن کمیشن کے لائ ونگ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق قانونی نکات سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ممبر پنجاب بابر بھروانہ ناسازی طبیعت کے سبب نہیں آ سکے تھے، گزشتہ روز بھی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق