سیٹ ایڈجسٹمنٹ

ن لیگ کی غیر سنجیدگی:جے یو آئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے پیچھے ہٹ گئی

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے درمیان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈ لاک برقرار ‘ن لیگ کی غیر سنجیدگی کے باعث جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے پیچھے ہٹ گئی ۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی تشسکیل کردہ کمیٹیوں کے 2 اجلاس نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علماءاسلام نے قومی اسمبلی کی 12 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 30 سیٹوں کا مطالبہ رکھا تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے پر جے یو آئی نے دوسرے آپشن پر کام شروع کردیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی کے وفد نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا اور یوسف رضا گیلانی اور بلاول بھٹو سے بات چیت کی جبکہ پیپلزپارٹی نے جے یو آئی کو پنجاب میں مل کر چلنے کی رضا مندی ظاہر کردی۔
کچھ روز قبل جے یو آئی کے سربراہ مولانا مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں مل کر چلنے پر اتفاق ہوا تھا۔
ذرائع جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی آفر سے خود پیچھے ہٹ گئی ہے، (ن) لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے میں سنجیدہ نہیں لگتی۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی نے جنوبی پنجاب کے 3 ڈویڑن ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں حلقے مانگے، راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی جے یو آئی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارش کے بعد کالام میں سیاحوں کا رش سردی لوٹ آئی