اپیل سماعت کیلئے مقرر

پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ نے پی کے 91کوہاٹ میں ریٹرننگ آفیسر کی معطلی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 2جنوری 2024ءکو الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کرے گا۔
واضح ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 91کوہاٹ میں ریٹرننگ آفیسر کو معطل کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف احتجاج پر600طلبہ گرفتار