نوٹیفکیشن جاری

نئے سال کی تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے اعلان کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے سال نو کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے حکومتی اعلان پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے نئے سال کے حوالے سے ہونے والی تمام تقریبات کے جاری کردہ این او سیز منسوخ کردیئے ۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نگران وزیراعظم کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت سطح پر سال نو کے حوالے سے کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بھی مظلوم و نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نئے سال کو سادگی سے خوش آمدید کہیں۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا