تصدیق

پاکستان کی حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق

ویب ڈیسک :پاکستان نے کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی حافظ سعیدکی حوالگی کی درخواست وصول کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے یہ درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  توہین عدالت:ڈونلڈ ٹرمپ پر 9ہزار ڈالر جرمانہ عائد