شمالی وزیرستان میں سیکورٹی

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ