کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

انتخابات2024، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

ویب ڈیسک: عام انتخابات2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے۔
جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔
واضح رہے قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی، بلاول بھٹو کے این اے127 سے کاغذات نامزدگی پر درخواست کا فیصلہ بھی آج ہوگا۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل 3 جنوری تک کی جاسکے گی۔
عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، انتخابی ٹریبونل اپیلوں پر 10جنوری تک فیصلہ کریں گے، اُمیدوار اپنے کاغذات 12جنوری تک واپس لے سکیں گے، جبکہ انتخابی نشان 13 جنوری کو دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی