این اے122اور89سےبانی پی ٹی آئی کےکاغذات مسترد

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق این اے 122 کے ریٹرننگ افسر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اس حلقہ کیلئے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر رہنماء ن لیگ میاں نصیر نے اعتراض کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں۔ ان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں۔
رہنما ن لیگ کی جانب سے دائر اعتراضات میں بتایا گیا ہے کہ ان وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ یاد رہے کہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے رہنمالطیف کھوسہ اور اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
دوسری جانب این اے 89 میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ