سونے کی فی تولہ قیمت

سال 2023 میں مجموعی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی؟

ویب ڈیسک: کل 2024 کا سورج نئے آب وتاب کیساتھ طلوع ہوگا۔
پاکستان میں جہاں سال2023بڑھتی ہوئی مہنگائی کیساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی غیریقینی صورتحال کیساتھ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، یہ سال بھی گزشتہ سال2022کی طرح کاروباری لحاظ سے مایوس کن رہا۔
امسال پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار900 روپے اضافہ دیکھا گیا، جبکہ عالمی سطح پر بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 264 ڈالر کا اضافہ سامنے آیا۔
سال 2023 میں مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر35900 روپے کے اضافے سے220000 روپے اور فی10 گرام سونے کی قیمت 30779 روپے کے اضافے سے188615 روپے ہوگئی۔
سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کا بحران اور اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت کی غیریقینی کیفیت شامل رہی۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید