نااہل

ریسٹ ہاؤس کے 942 روپے ادا نہ کرنے پر نااہل کیا گیا، شیخ رشید

ویب ڈیسک: کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری واضح کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا لیکن میں اپنا حق نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل سے اب تک پوری کوشش کی کہ مجھے فیصلے کی کاپی دی جائے تاکہ سپریم کورٹ سے اپنا حق حاصل کروں۔
انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کل بلا کر بتایا گیا کہ 12 سال قبل مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے ادا نہیں کئے جس پر نااہل قرار دیدیا گیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ایسا بھونڈا اور گھٹیا مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 50 سال میں کوئی ثابت کرے کہ میں کسی ریسٹ ہاؤس میں رہا ہوں تو میں سیاست سے دستبردار ہونے کیلئے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف