چمن بارڈر

چمن بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم لاگو کرنے کیخلاف احتجاج جاری

ویب ڈیسک :پاک افغان چمن بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم لاگو کرنے کے خلاف تاجران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے 74 ویں روز بھی احتجاج جاری‘پاک افغان شاہرہ کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل رہیں ۔
تاجروں اور سیاسی پ ارٹیوں کی کال پر چمن شہر میں مکمل شیر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی اس دوران شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے ۔
دھرنا کمیٹی کے مطابق کل بروز سوموار بلوچستان بھر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ سسٹم کاشرط واپس لینے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری