3دہشت گرد ہلاک

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام‘3دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ‘ سپین وام کے مقام پر سرحد پار سے چیک پوسٹ پر حملے میں نائیک عبدالرﺅف شہید ہو گیا
ویب ڈیسک : پاک فوج نے باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر آپریشن کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔
دوسری جانب افغان سرزمین سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ سے جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں نشانہ بنایا اور آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپن وام میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، دہشت گردوں نے افغان حدود سے پاکستانی بارڈر پوسٹ کو نشانہ بنایا‘ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے بارہا معاملہ اٹھا چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی مزید اجازت نہیں دے گی۔

مزید پڑھیں:  بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور