سعد رفیق

بانی پی ٹی آئی کو انتقام اور حسد لے ڈوبا :سعد رفیق

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کی طاقت سے چلے گا، بانی پی ٹی آئی کو انتقام اور حسد لے ڈوبا۔
لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیڈر میں دودھ نہیں پیتے، جب آپ حلقے سے باہر کے لوگ لائیں گے تو کاغذ مسترد ہی ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے پوچھیں انہیں کس حکیم نے مشورہ دیا تھا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں، ان سے پوچھیں کہ کس نے مشورہ دیا تھا کہ2صوبائی اسمبلیاں توڑیں، ان سے پوچھیں کہ کس نے مشورہ دیا تھا کہ 9مئی کے واقعات کریں، بانی پی ٹی آئی کا آتش انتقام اور حسد ان کو لے ڈوبا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے یہ تبدیلی لائیں گے، وہ تبدیلی کے نام پر فراڈ تھا، ان کے پونے چار سال میں 1 میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہوا، مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور آئی ایم ایف کو خیر باد کہا، ہم نے ریلوے کو سیدھا کیا، موٹرویز بنائیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ابھی ہم راستے میں تھے کہ چند لوگوں کی نظر لگ گئی، ایک چور جیل چلا گیا ہے اور باقی گھروں میں چلے گئے ہیں، یہ تاریخ کے کٹہرے میں مجرم بن کر کھڑے رہیں گے، 2018ءمیں آرٹی ایس بیٹھا کر نتائج بدلے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا، مسلم لیگ( ن) کے کام بولتے ہیں، جدید پاکستان کی تعمیر کرنے والا نوازشریف ہے، نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا