پاکستان ریلویز کو چھ ماہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ریلویز کو 41 ارب کی آمدن

ویب ڈیسک: ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ریلویز کو چھ ماہ کے دوران 40ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی ہے۔
چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ محکمے کو مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں اکتالیس ارب روپے کی آمدن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز پُرامید ہے کہ مالی سال کا ٹارگٹ ایک ماہ قبل حاصل کر لیا جائیگا۔
سی ای او عامر بلوچ نے مزید کہا کہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال سے ریکارڈ آمدن کا حصول ممکن ہوا ہے۔ ریونیو اضافے میں ریلوے ملازمین کی انتھک محنت اور لگن بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کوئی اضافی خرچہ نہیں کیا گیا، درست اقدامات سے ہم نے ریلوے کا پہیہ چلا دیا ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بھی کم ہو چکی ہے اور ہم سفری سہولیات میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا آغاز ہو گیا تو مزید اچھی خبریں آئیں گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے