نااہلی کی مدت میں کمی، نیب درخواست پر سماعت 4 جنوری کو ہوگی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کی مدت میں کمی کرتے ہوئے 10 کی بجائے 5 سال کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اس حوالے سے نیب کا موقف ہے کہ سزا 10 سال برقرار رکھی جائے.نیب نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کی مدت میں کمی کی نیب کی درخواست پر سماعت کیلئَے 4 جنوری کی تاریخ مقر کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے سماعت کی ، اس دوران سینئر سپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دوران سماعت انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فائق علی جمالی کے خلاف بلوچستان میں 9 ریفرنسز میں فیصلہ ہوا اور الیکشن کمیشن کے معاملات میں سنگل بینچ کا فیصلہ پیش کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی