اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

دھند کے باعث ملک بھر میں اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

ویب ڈیسک: دھند کے باعث ملک بھر میں اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں.
پنجاب، سندھ اور خیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے۔
حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے سڑکیں دھند میں گم ہوگئی ہیں جبکہ مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
نئیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک بند ہے، اسی طرح ایم فائیو شیرشاہ سے روہڑی تک اور سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے موٹروے پر غیرضروری سفر کرنے سے موٹروے پولیس نے شہریوں کو گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی