ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی سے پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
آج منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 36 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 36 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب سال نو کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں437 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 65 ہزار 109 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر انڈیکس 64 ہزار 662 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف