بیرسٹر گوہر

تاحیات نااہل شخص کا راستہ روکیں گے:بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ الیکشن اہم عمل ہے، ایک پارٹی کو باہر کرنے سے پارلیمان کمزور، معیشت ڈوب جائے گی ‘ تاحیات نااہل شخص کا راستہ روکیں گے ۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے درخواست ہے اس وقت آپ ہی کا کردار ہے، متعلقہ آر اوز نے درست فیصلے نہیں کیے، پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 8 فروری کو امید ہے، الیکشن ہوں گے، امید ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، جو شخص تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ