الیکشن 2024ء، 12 اعشاریہ 5 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہونے کے حوالے سے ریٹرننگ افسران اپنی ذمہ داری بطریق احسان انجام دے رہے ہیں۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو چکا، دوسرے مرحلےمیں‌ان کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ ریٹرننگ افسران نے ان میں سے تقریباً 12 اعشاریہ 5 فیصد مسترد کر دیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منظور اور مسترد کیے جانے والے کاغذات نامزدگی کے اعداد و شمار کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً ہر آٹھویں امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
یاد رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 859 جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 25,951 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئَے جن میں سے 12 اعشاریہ 5 فیصد کے حساب سے دیکھا جائے تو 3 ہزار 240 کاغذات ریٹرننگ افسران نے مسترد کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف