آرمی چیف

مسلح افواج ہر قسم جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں‘آرمی چیف

ویب ڈیسک :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فضائیہ آپریشنل بیس پر انڈکشن اینڈ آپریشنلائزیشن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
آرمی رمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایئر بیس پہنچنے پر ستقبال ایئر چیف مارشل نے کیا، آرمی چیف کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تقریب میں پی اے ایف کے نئے شامل کیے گئے ہتھیاروں کے نظام اور دفاعی اثاثوں کی نمائش کی گئی، ایئر چیف نے پاک فضائیہ میں شامل کیے جانے والے نئے ویپن سسٹم پر روشنی ڈالی۔
ایئر چیف مارشل نے بتایا کہ نئے ویپن سسٹم سے ملک کی فضائی، دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، سسٹم میں J-10C لڑاکا طیارے، ایئر موبلٹی پلیٹ فارمز اور جدید ریڈارز شامل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے فضائی نظام، لوئٹرنگ جنگی صلاحیتوں اور لانگ رینج ویکٹرز بھی سسٹم کا حصہ بن گئے، نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے آپریشنلائزیشن سے نئے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ملی، ایئر چیف نے سائبر اور خلائی ٹیکنالوجیز کے ابھرتے ہوئے ڈومینز میں پیش رفت پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم