بلے کے انتخابی نشان پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہو گا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بلے کے انتخابی نشان کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم ہوگا۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ پیر تک فیصلہ سنادے۔
انہوں نے سینیٹ میں پاس ہونیوالی قرارداد کے حوالے سے کہا کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں سینٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد پاس ہونے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
الیکشن 2024ء اپنے مقررہ وقت پر ہونگے کیونکہ اس کے بارے میں سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ یہ پتھر پر لکیر کی طرح ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ صدر مملکت بھی الیکشن کرانے کی دستاویز پر دستخط کر چکے ہیں۔ اس کے بعد سینیٹ کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی