پی ٹی آئی کے مزید 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مزید 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 4 امیدواروں کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلئے۔
ان امیدواروں میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی اور خرم شیر زمان کے این اے 241 سے کاغذات منظور کر لئے گئے۔ این اے 234 سے فہیم خان، این اے 245 سے عطاء اللہ خان کے کاغذات بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلی کی 2 اور قومی اسمبلی کی ایک نشست کیلئے پی ٹی آئی رہنماء تیمور جھگڑا کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سابق صوبائی وزیر کی اپیل پر سماعت کی اور ان کے کاغذات 3 حلقوں سے منظور کر لئے۔
ریٹرننگ افسر نے تیمور سلیم جھگڑا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں پی کے 75 اور 79 سے کاغذات مسترد کئے تھے۔
ان کے علاوہ ضلع ایبٹ آباد سے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کاغذات نامزدگی کیس8 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ‌ٹی آئی کے مزید 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی