انسداد پولیو مہم،4کروڑسےزائدبچوں کوقطرے پلائے کاپلان تیار

پولیو سے بچاو کیلئے فیصلہ کل نہیں آج کرنا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر کے ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائِیں گے۔ انسداد پولیو مہم شروع ہونے میں 2 دن باقی.
ویب ڈیسک: پولیو کے موذی بیماری سے بچاو کیلئے سال نو کی پہلی انسداد پولیو مہم کیلئَے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 8 جنوری سے ہوگا جس میں ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 8 جنوری سے شروع ہوگی جو دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 سے 14 جنوری تک چلایا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 15 سے 19 جنوری تک لکی مروت، جنوبی وزیرستان میں جاری رہے گا۔
وزارت صحت کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ 31 لاکھ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جائے گا۔
پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 26لاکھ 10ہزاربچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 14 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ پولیو وائرس کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے۔ بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے۔
والدین کو اس موقع پر اس موذی بیماری سے بچاو کیلئے مہم کے دوران اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوانے چاہئیں، انہیں چاہئے کہ اس موذی مرض سے اپنے بچوں کو نجات دلانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ