سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ پشاور میں گیس نایاب

ویب ڈیسک: پشاور میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ہی گیس بھی غائب ہوگئی ہے پشاور کے علاقوں کارپوریشن کالونی، غریب آباد، پیر غائب بابا، افغان کالونی اور متصل مقامات پر گیس ناپید ہوگئی ہے سارا دن شہری گیس کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں جبکہ گھروں میں کھانا بنانے کیلئے بھی گیس میسر نہیں آرہی دن میں چند لمحات میں گیس فراہم کی جاتی ہے
تاہم گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے وہ قابل استعمال ہی نہیں رہتی شہریوں کو مجبوراً گیس سلنڈر استعمال کرنے پڑ رہے ہیں جو مہنگے بھی ہیں اور خطرناک بھی ہیں شہریوں کے مطابق بھاری بھرکم بل بھیجے جاتے ہیں لیکن گیس فراہم نہیں کی جاتی ۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں سی این جی سٹیشن بھی ماہ جنوری کیلئے بند کر دیئے ہیں اس کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی۔

مزید پڑھیں:  لاہور، گندم خریداری پر احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار