جے یو آئی نے 125 قومی و صوبائی نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دئیے

ویب ڈیسک: جے یو آئی نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 34اور صوبائی اسمبلی کے 91حلقوں کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن خود ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے دو بیٹوں اسعد محمود اور اسجد محمود کو بھی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جمعیت علماءاسلام کے رہنما و سابق وزیر اعلی اکرم درانی بنوں سے دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر الیکشن لڑیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے تمام حلقوں کیلئے امیدوار فائنل کرلئے ہیں تاہم اب تک چند حلقوں پر ہی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جس میں مولانا فضل الرحمان خود ڈیرہ اسماعیل خان سے امیدوار ہوںگے مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود این اے 43 ٹانک اور مولانا اسجد محمود این اے 41 لکی مروت سے پارٹی کے امیدوار ہوںگے۔
جے یو آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر زاہد خان درانی این اے 39بنوں سے الیکشن لڑیں گے کرک سے شاہ عبدالعزیز، کوہاٹ سے سیٹھ گوہر سیف اللہ بنگش اور ہنگو سے مولانا عبید اللہ امیدوار ہوںگے نوشہرہ سے پرویز خٹک اورحافظ اعجاز الحق ، چار سدہ سے مولانا گوہر شاہ اور مفتی گوہر علی امیدوار ہوںگے.
جمعیت نے مردان سے اعظم خان ، قاری نیاز علی اور کلیم اللہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ پشاور سے نور عالم خان ، عرفان اللہ شاہ ، ناصر خان ، سعید جان اور حسین احمد مدنی قومی اسمبلی کے امیدوار ہوںگے.
صوابی سے مولانا فضل علی اور عبدالرحیم ، ہری پور سے محمد ایوب ،ایبٹ آباد سے عدنان اور احمد نصیر ،مانسہرہ سے کفایت اللہ اور سردار وقار الملک امیدوار ہونگے۔
بٹگرام سے قاری یوسف ، بونیر سے ولی الرحمان اور ملاکنڈ سے مفتی کفایت اللہ کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے جمعیت علماءاسلام نے دیر لوئر سے محمد شیر اور سراج الدین دیر بالا سے محمد نبی شاہ کو امیدوار نامز د کردیا .
سوات سے جے یو آئی کے امیدوار عبد الغفور ، قیصر خان اور رحیم اللہ کو ٹکٹ جاری کردیا گیا جمعیت علماءاسلام نے شانگلہ، کوہستان اور چترال سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کئے ہیں ۔
صوبائی اسمبلی کیلئے پی کے 1سے ہدایت الرحمن، ٹو سے فیض محمد، سوات سے بخت زادہ، سید قمر، ثناءاللہ خان، حجت اللہ، شاہی نواب، حاجی ممتاز، محمد حفیظ الرحمن اور امجد علی، دیر بالا سے گل نور شاہ، عزیز الرحمن، احسان اللہ، لوئر دیر سے فرید اللہ، عمران خان، محمد نبی شاہ، عباداللہ، گل ہمیش، ملاکنڈ سے محمد عمران، حق نواز، بونیر سے فضل غفور، اسرار احمد، محمد ابراراللہ، شانگلہ سے شوکت علی، اپر کوہستان سے محبوب الرحمن، لوئر کوہستان سے سجاد اللہ باقی، کولائی پالس سے عصمت اللہ، بٹگرام سے شاہ حسین ، مانسہرہ سے صائمہ بی بی، ناصر محمود، فہد حبیب تنولی، سید مظفر شاہ، تورغر سے محمد اقبال خان، ایبٹ آباد سے بصیرت ارباب عباسی، جمشید احمد، عائشہ حمید، محمد خالد، ہری پور سے عمر نصیر خان، محمد جاوید، رقیہ بی بی ، صوابی سے غفور خان جدون، حسین احمد، نور الاسلام ، انور زیب، مومن شاہ ، مردان سے حافظ اختر علی، عدنان خان، عبیداللہ، امانت شاہ حقانی، تاج الامین ، عاقل خان، محمد افتخار مہمند، محمد قاسم، چارسدہ سے قاری حافظ کمال شاہ، الہی جان، ارشد عبداللہ، محمد احمد خان، حاجی ظفر علی خان، پشاور سے غزن خان، عبدالحسیب، اعجاز خان، محمد شہر یار خان، نیاز محمد، صفت اللہ، ظاہر شاہ، عطاءالحق، امان اللہ، ارباب فاروق جان، صدیق الرحمن پراچہ، محمد عمر خان، ملک نوشاد، نوشہرہ سے حاکم علی حقانی ، پرویز احمد خان، لیاقت خان، احد خٹک، میاں ذوالفقار علی بھٹو، کوہاٹ سے محمد شعیب ، اقبال دین، جوہر خان بنگش، ہنگو سے مولوی تحسین اللہ، کرک سے میاں نثار گل ، عماد اعظم، بنوں سے شیر اعظم ، اکرم درانی، عدنان خان، لکی مروت سے منور خان، ٹانک سے محمود احمد کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی کو بھی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں ہوا ہے جبکہ لکی مروت کے دو اور بٹگرام کا ایک حلقہ بھی ابھی باقی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست