زیادہ کمائی والی فلمیں، مائیکل جیکسن کا ریکارڈ ٹیلر سوئفٹ نے توڑ دیا

ویب ڈیسک: گلوکاری اور ڈانس کو نئی جہت دینے والے آنجہانی مائیکل جیکسن کا ریکارڈ ان کی موت کے بعد انہی کی ہم وطن ٹیلر سوئفٹ نے توڑ دیا۔
ٹیلر سوئفٹ کے ایراس ٹور فلم نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے جس میں انھوں نے نہ صرف اپنی گلوکاری بلکہ سٹیج پرفارمنس سے بھِ مداحوں کے دل جیت لئے۔
ٹیلر سوئفٹ کے دی ایراس ٹور نے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کنسرٹ اور دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ فلم نے کنگ آف پاپ کی ’دِس اِز اِٹ‘ کی مجموعی عالمی کمائی 261.2ملین ڈالرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ