توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس،عمران خان اوربشری بی بی پرفردجرم عائد

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔
عدالت نے ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت میں دوران سماعت بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری