جوبائیڈن وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے کینسرمرض سے لاعلم نکلے

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیِڈن اپنے وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے کینسر کے مرض کا شکار ہونے کے معاملے سے لاعلم نکلے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل لائڈ آسٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تاہم امریکی صدر جوبائیڈن اپنے ہی وزیر دفاع کی صحت سے متعلق دو ہفتے تک لاعلم رہے۔
ڈاکٹرز لائڈ آسٹن کے حوالے سے کہنا تھا کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران امریکی وزیر دفاع میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، 22 دسمبر کو امریکی وزیردفاع کی سرجری ہوئی اور اگلے دن وہ گھر چلے گئے تھے تاہم کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے انہیں دوبارہ ہسپتال داخل ہونا پڑا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے کینسر سے متعلق دو ہفتے سے زائد عرصے تک لاعلم رکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹرز نے امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز