خیبرپختونخوا، ‏تحریک انصاف کا قومی و صوبائی امیدواروں کا اعلان

ویب ڈیسک 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی میں تیزی آ گئی۔ ن لیگ، پی پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی نے بھی خیبرپختونخوا سے قومی و صوبائی امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے ٹکٹوں کا اجراء کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئِ بیرسٹر گوہر پشاور این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے دیگر امیدواروں میں این اے 28 سے ساجد نواز، این اے 29 سے ارباب عامر، این اے 30 سے شاندانہ گلزار، این اے 31 سے شیرعلی ارباب، این اے 32 سے آصف خان اور این اے 11 سے حاجی سید فرین خان شامل ہیں۔
ضلع مردان سے قومی اسمبلی کیلئِے منتخب امیدواروں میں این اے 21 سے جماہد علی، این اے 22 سے عاطف خان جبکہ این اے 23 سےعلی محمد خان کے نام شامل ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے لئے بھی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ حلقہ پی کے 25 سے ریاض خان، پی کے 26 سے فخر جہان، پی کے 27 سے عبدالکبیر، پی کے 28 سے شوکت یوسفزئی، پی کے 29 سے عبدالمنعم، پی کے 30 سے صدر رحمان، پی کے 72 کے لئے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان پی ٹی آئی کےامیدوارہونگے۔
صوبائِی اسمبلی کی نشستوں پی کے 73 کے لئے انصاف لائرز فورم کےعلی زمان ایڈوکیٹ، پی کے 74 کے لئے ارباب جہانداد اور پی کے 75 کیلئے ملک شہاب، پی کے 76 کیلئے سمیع اللہ اور پی کے 77 کے لئے شیرعلی آفریدی امیدوارہونگے۔
پشاور کے حلقہ پی کے 78 کے لئے سابق ضلع ناظم ارباب عاصم، پی کے 79 سے سابق وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، پی کے 80 سے حامد الحق اور پی کے 81 سے نورین عارف، پی کے 82 سے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، پی کے 83 سے مینا خان آفریدی اور پی کے 84 سے فضل الٰہی کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ضلع مردان سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی کے 54 سے زرشادخان اور پی کے55 سے طفیل انجم، پی کے 56 سے امیر فرزند خان، پی کے57 سے ظاہر شاہ، پی کے 58 سے عبدالسلام افریدی، پی کے60 سے افتخارعلی مشوانی جبکہ مردان پی کے 61 سے احتشام خان کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے قومی و صوبائی امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کر دیئے.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی