پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اعزاز، گاوی کی سربراہی مل گئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا منفرد اعزاز، گلوبل الائنس فار ویکسی نیشن اینڈ امیونائزیشن کی سی ای او مقرر کر دی گئیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر 18 مارچ کو عہدے کا سنبھالیں گی۔
بورڈ آف ڈائریکٹر گاوی کے سربراہ پروفیسر ہوزے مینیوئل بیروزو کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر اپنے 30 سالہ تجربے کی بنیاد پر غیر معمولی شناخت اور شہرت رکھتی ہیں۔ آگے بھی وہ بہترین قائدانہ صلاحیتوں سے مسائل حل کرینگی۔
یاد رہے کہ گلوبل الائنس فار ویکسی نیشن اینڈ امیونائزیشن (گاوی) پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہے جو دنیا بھر کے نصف سے زائد بچوں کو خطرناک بیماریوں کے بچائو کی ویکسی نیشن یقینی بناتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو تنظیم کے لیے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ہمیں فلسطینیوں کی زندگیاں آسان بنانے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد