پشاور ہائیکورٹ، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق دوران سماعت عدالت نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
علی عظیم ایڈووکیٹ نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئَے کہا کہ نیا پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد اب لندن سے واپس آنا چاہتے ہیں، واپسی پر مشتاق غنی کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ آپ کو تاریخ دیتے ہیں، اسی دوران آنا ہوگا، یہ حکم صوبے تک دے سکتے ہیں۔ مشتاق غنی کو پشاور میں ہی لینڈ کرنا ہوگا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق مشتاق غنی کی 22 جنوری تک واپسی لازمی ہوگی، 22 جنوری تک واپس نہ آنے پر حکم غیرفعال تصور ہوگا۔
اس دوران عدالتی حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ واپسی پر مشتاق غنی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی